ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترکنڑا ضلع میں ہوگئی بجلی سے چلنے والے آٹو رکشہ کی شروعات

اترکنڑا ضلع میں ہوگئی بجلی سے چلنے والے آٹو رکشہ کی شروعات

Tue, 02 Jul 2019 20:13:46    S.O. News Service

کاروار 2/جولائی (ایس او نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کے بجائے بجلی سے چلنے والے آٹو رکشہ سڑکوں پر دوڑتے نظر آتے ہیں جس سے ایک طرف رکشہ مالک کے لئے کم خرچ میں زیادہ آ مدنی ہوسکتی تو دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

اب ضلع شمالی کینرا میں بھی الیکٹرک رکشہ کی شروعات ہوگئی ہے۔ ناصر نامی ایک شخص نے کاروار کے آر ٹی او دفتر میں بجلی سے چلنے والاضلع کا پہلا رکشہ محض 500روپے کی فیس کے ساتھ رجسٹر کروایا ہے۔اس رکشہ کی خاصیت یہ ہے کہ ایک مرتبہ اس کی بیٹری چارج کرنے پر 50کیلومیٹر تک کا سفر طے کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی حکومت نے تمام پٹرول بنک کے مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ الیکٹرک رکشہ کے لئے بیٹری چارج کرنے کی سہولت ہر پٹرول بنک پر فراہم کی جائے۔


Share: